سنبھل شاہی جامع مسجد کی آہک پاشی، اے ایس آئی نے جائزہ لیا

سنبھل (یوپی) (پی ٹی آئی) محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کی ٹیم نے جمعرات کے روز سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی مجوزہ آہک پاشی اور تزئین نو کے کام سے پہلے ناپ اور جائزہ لیا۔

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ اندرون ایک ہفتہ جامع مسجد کی آہک پاش کا کام مکمل کرلے۔ شاہی جامع مسجد کمیٹی کے صدر ظفر علی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرٹھ سے تعلق رکھنے والی اے ایس آئی کی ٹیم سروے کررہی ہے تاکہ کام کی وسعت کا جائزہ لیا جاسکے اور ایک تخمینہ تیا رکیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور کوئی مسائل نہیں ہیں۔ پینٹنگ کا کام جلد شروع ہوگا۔ ان لوگوں نے ناپ لے لیا ہے اور منظوری ملنے کے بعد کام شروع ہوگا۔

ظفر علی نے بتایا کہ اگر جمعرات کو ہی منظوری مل جاتی ہے تو پینٹنگ کا کام فوری شروع ہوسکتا ہے تاہم اگر کوئی تاخیر ہوئی تو یہ ہولی کی وجہ سے کل نہیں بلکہ پرسوں شرو ع ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جتنے حصہ کا احاطہ کیا جانا ہے اس کا ہنوز حساب کتاب کیا جارہا ہے۔ مسجد کمیٹی اے ایس آئی کے تحفظ اور رہنمایانہ خطوط کے تحت پینٹنگ کے کام کی نگرانی کرے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *