یتیم بچوں کے ساتھ کھمم کلکٹر مذمل خان کا مثالی اقدام

 

کھمم کلکٹر مذمل خان نے یتیم بچوں کے لیے ایک قابلِ تقلید اقدام کرتے ہوئے ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تربیت فراہم کرنے پر زور دیا۔ کلکٹر مذمل خان نے یتیم بچوں کے لیے کھمم کلکٹریٹ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے خود بچوں کو کھانا پیش کیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر مذمل خان نے کہا کہ یتیم بچوں کو احساسِ کمتری کا شکار ہونے کے بجائے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بچوں کو کمپیوٹر کی مکمل تربیت سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

 

مزید برآں، کلکٹر مذمل خان نے اعلان کیا کہ یتیم بچوں کے لیے دو روزہ تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ایک دن حیدرآباد کے تفریحی مقامات کی سیر بھی شامل ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *