نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں11 مارچ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1399۔تیمور نے واپسی میں دہلی سمیت شمالی ہند کے کئی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد دریائے سندھ پار کیا۔
1597۔آسٹریا کے آرک ڈیوک البرٹ نے کواومنس (فرانس) پر قبضہ کیا۔
1669 – اٹلی میں یٹنا آتش فشاں پھٹنے سے 15 ہزارافراد کی موت۔
1689۔اورنگ زیب کی ایذائیں دینیسے شیواجی کے بیٹے سمبھاجی کا انتقالہوا تھا۔
1702۔لندن سے اولین انگریزی روزنامہ’دی ڈیلی کورینٹ‘ کی اشاعت شروع ہوئی تھی۔
1779 – امریکی فوج نے کور آف انجینئرقائم کیا۔
1810 – نپولین نے آسٹریا کی میری لوئس سے شادی کی۔
1845۔برطانوی حکومت کے خلاف نیوزی لینڈ میں بغاوت ہوئی۔
1881۔کلکتہ کے ٹاون ہال میں پہلی بار کسی ہندوستانی رام ناتھ ٹیگور کا مجسمہ لگایا گیا۔
1895 -ا سپین کے جہاز رینا ريگونٹا کے جبل الطارق میں ڈوبنے سے 400 مسافروں کی موت۔
1913۔نائیجریا اور کیمرونس کے درمیان سرحدوں کے بارے میں برطانیہ اور جرمنی میں سمجھوتہ ہوا۔
1915 – ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی وجے ہزارے کی پیدائش۔
1917۔پہلی عالمی جنگ میں جنرل ماڈ نے بغداد میں 9 ہزار ترکوں کو قیدی بنایا تھا۔
1918 – ماسکو روس کا دارالحکومت بنا۔
1920۔امیر فیصل شام کے حکمراں بنے۔
1926۔آئرش سیاستداں ایمان ڈی ولیرا نے سن فین پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
1931 – ڈیوڈ سمانیز اوکیمپو پیرو کے صدر بنے۔
1935۔ہرمان گورنگ نے فضائیہ کا ضابطہ مقرر کیا۔
1935 – بینک آف کینیڈا کی تشکیل کی گئی۔
1938۔آرتھر سیاین یونکوارٹ آسٹریا کے چانسلر بنے۔
1948۔ہندوستان کے اولین جدید جہاز ’جل اوشا‘ کا آبی سفر شروع ہوا۔
1955۔پینسلین کے موجد سر الیکزنڈر فلیمنگ کا انتقال ہوا تھا۔
1960۔سورج کی گردش کی جانکاری کے لئے کیپ کینورل سے پایونئر پانچ کا تجربہ کیا گیا۔
1963۔چترنجن کارخانے سے پہلا ریل انجن بن کر باہر آیا۔
1963 – صومالیہ نے برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑے۔
1970۔عراقی سرکار کے خلاف کرد بغاوت ختم ہوا تھا۔
1973۔ہیکٹر جے کیمپورا انتخابات میں ارجینٹینا کے صدر چنے گئے۔
1977۔برازیل نے امریکہ کے ساتھ اپنا فوجی امدادی معاہدہ توڑ دیا۔
1978 – اسرائیلی شہر تل ابیب میں دہشت گردانہ حملے میں 45 افراد ہلاک۔
1981 – چلی میں آئین کانفاذ، صدر آگستو پنوشے کا دوسری مدت کا آغاز۔
1985۔سوویت یونین میں صدر چیرنینکو کی موت کے بعد پولٹ بیورو کے سب سے کم عمر رکن میخائل گورباچیف صدر بنے۔
1990۔لیتھوانیا کی پارلیمنٹ نے سوویت یونین سے الگ ہونے کی تجویز منظور کی۔
1996 -’دی سٹینک ورسیز ‘( شیطانی آیات) کے مصنف سلمان رشدی کے خلاف فتوی کو ایران نے واپس لیا۔
1998۔انگولا نے باغی تحریک یونیٹا کو جائز قرار دیا۔ سلوواک سرکار کے خلاف اسی دن 1994 میں عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوئی تھی۔
1999۔اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی کے ماہر معاشیات بشکم فینو البانیا کے وزیر اعظم منتخب کئے گئے۔
1998۔انڈونیشیا میں جنرل سوہارتو ساتویں بار صدر بنے۔
1999 – انفوسس کمپنی نصدق بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں آنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی۔
2000۔یوکرین میں ایک کان میں ہوئے حادثے میں 80 مزدور مارے گئے۔
2001 – پلیلا گوپی چند بیڈمنٹن میں عالمی چیمپئن بنے۔
2004۔میڈرڈ میں ہوئے ٹرین بم دھماکے میں 191 افراد کی موت ہوئی تھی۔
2004 -ا سپین میں تین ریلوے اسٹیشنوں پر ہوئے بم دھماکوں میں 190 افراد ہلاک، 1200 زخمی۔
2006 – یونانی پارلیمنٹ نے تدفین کی اجازت دینے والے قانون کو اکثریت سے منظور کیا۔
2007 – سنیتا نے کولکتہ سے واہگہ تک کے 2،012 کلومیٹر کے سفر کے لیے ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر پورا کیا۔
2008 – پاکستان کے لاہور میں دو خودکش دھماکوں میں 26 افراد ہلاک۔
2008 – امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے خلائی جہازاینڈیور نے خلائی ا سٹیشن کی طرف پرواز شروع کیا۔
2011 – جاپان میں زلزلے اور سونامی اور فوکوشیما جوہری پلانٹ کے حادثے کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
2011 – ہندوستان نے ‘دھنوش’ اور ‘پرتھوی’ میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔