ایران کی شام میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام میں حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے تشدد اور قتل عام کی رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران نے اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو مناسب انداز میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

بقائی نے واضح کیا کہ ہم اس طرح کے اقدامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، شہریوں کا قتل عام انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی  ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں علویوں کے خلاف پرتشدد  کارروائیوں سے باضمیر لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ 

 انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے پرتشدد اقدامات سے شام کی سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

 شام کی جولانی رژیم کی فورسز نے ملک کے شمال مغربی شہروں میں علویوں کا قتل عام کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *