مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ جولانی فورسز طرطوس کے نواح میں واقع دیہات بابرجانہ اور صخبہ میں داخل ہوگئی ہیں۔
ان ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قتل کے خوف سے روس کے حمیمیم اڈے میں پناہ لینے والے شہری اسے چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں اور دہشت گرد گروہوں کے خوف سے بین الاقوامی حمایت کی درجواست کی ہے۔
ذرائع نے آگاہ کیا کہ بہت سے شامی بے گھر ہوچکے ہیں اور جولانی رژیم کے دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں اور عصمت دری کے خوف سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی ہمت نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ جولانی رژیم کے دہشت گرد عناصر شام کے علویوں کا بے دریغ قتل عام کر رہے ہیں جب کہ دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔