مدھیہ پردیش کے سیدھی میں دو گاڑیوں میں شدید تصادم، 8 مسافر ہلاک، 14 زخمی

سیدھی ضلع میں رات 2 بجے میہر ماتا مندر منڈن کرانے جا رہی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ تیز رفتار اور لاپروائی بتائی جا رہی ہے۔ مہلوکین کے ورثا کو 2-2 لاکھ معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئیسڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں پیر کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ رات 2 بجے میہر ماتا مندر منڈن کرانے جا رہے عقیدت مندوں سے بھڑی گاڑی اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سوار 8 لوگوں کی موت جبکہ 14 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ سنگین طور سے زخمی لوگوں کو سنجے گاندھی، ریوا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر زخمی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ وہاں چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ اس کے بعد پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال میں پہنچایا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جبکہ حادثے کی جانچ کے لیے پولیس آگے کی کارروائی میں لگ گئی۔

شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ تیز رفتار اور لاپروائی کی وجہ سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں سوار لوگ میہر ماتا کا درشن کرنے کے لیے جا رہے تھے جہاں بچے کے منڈن کی رسم بھی ادا ہونے والی تھی۔ اس سنگین حادثہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جانچ کے حکم جاری کر دیے ہیں۔ پولیس نے ٹرک اور بس کے ڈرائیور کی ذمہ داری اور غلطی کی جانچ شروع کر دی ہے۔

حادثہ پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ‘ایکس’ پر لکھا- “سیدھی ضلع کے تحت اوپنی گاؤں کے قریب دیر رات ایک ہولناک سڑک حادثے میں میہر ماتا کے درشن کرنے جا رہی مسافر گاڑی اور ٹرک کی خوفناک ٹکرمیں 8 لوگوں کے مارے جانے کی افسوسناک خبر ملی ہے۔ میری تعزیت غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے۔” وزیر اعلیٰ موہن یادو نے سڑک حادثے میں ہلاک لوگوں کے ورثا کو 2-2 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *