
نئی دہلی: ریاست اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے حزب المجاہدین کے ایک مفرور دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایس اور مرادآباد پولس کی مشترکہ کارروائی میں حزب المجاہدین کے دہشت گرد الفت حسین عرف محمد سیف الاسلام کو گرفتار کیا گیا۔ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں تربیت یافتہ دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا