بچھڑا جو ایک بار، اسے پھر ملتے نہیں دیکھا! شاہد اور کرینہ برسوں بعد گلے ملے، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف سابق جوڑے، شاہد کپور اور کرینہ کپور خان کے آج بھی بے شمار مداح موجود ہیں۔ دونوں نے کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں “جب وی میٹ” سب سے زیادہ کامیاب رہی۔

ماضی میں ان کے تعلقات اور محبت کے چرچے بالی ووڈ اور ان کے مداحوں کے درمیان خوب مقبول رہے، مگر قسمت نے انہیں ایک نہ ہونے دیا۔ آج بھی جب یہ دونوں کسی تقریب میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں، تو شائقین بے حد خوش ہو جاتے ہیں۔

حال ہی میں جے پور میں منعقدہ 25ویں آئیفا ایوارڈز 2025 کے دوران، شاہد کپور اور کرینہ کپور خان برسوں بعد ایک ساتھ دیکھے گئے۔ سب سے خاص بات یہ تھی کہ دونوں نے نہ صرف خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کی بلکہ مسکراتے ہوئے گلے بھی ملے۔

آئیفا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہد اور کرینہ کے ساتھ کرن جوہر، کارتک آریان، کریتی سینن، مادھوری ڈکشٹ اور بوبی دیول بھی موجود تھے۔

یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اور مداح اس غیر متوقع لمحے پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “اوہ مائی گاڈ! شاہد اور کرینہ ایک ساتھ بات کر رہے ہیں!” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، “جہاں کرن جوہر ہوتے ہیں، وہیں ایسے حیران کن لمحات ہوتے ہیں۔” کسی نے لکھا، “سب خاموش ہیں، لیکن یہ دونوں بات کر رہے ہیں، یہ لمحہ واقعی خوشی کا باعث ہے۔”

واضح رہے کہ 16 جنوری کو شاہد کپور نے کرینہ کے شوہر سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے واقعے پر اظہار خیال کیا تھا۔ فلم “ویدا” کی پروموشن کے دوران جب ایک رپورٹر نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو شاہد نے واضح طور پر کہا، “اگر آپ مجھ سے براہ راست سوال کرتے تب بھی میں اس کا جواب دیتا۔ یہ واقعہ پوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک خطرے کی علامت ہے۔”

آئیفا ایوارڈز میں شاہد اور کرینہ کی اس ملاقات نے پرانے مداحوں کے دل جیت لیے، اور سوشل میڈیا پر یہ موضوع سرِفہرست بن گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *