مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد میں رکاوٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 4 دنوں کے اندر غزہ میں انسانی امداد کا سلسلہ بحال نہ ہوا تو صہیونی تنصیبات پر سمندری حملے دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے جبکہ صہیونی حکومت نے معاہدے کی کئی مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔
یاد رہے کہ نتن یاہو حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا دوسرا دور ناکامی کے قریب ہے۔ صہیونی حکومت نے 4 لاکھ رزرو افواج کو بھی ڈیوٹی پر بلاکر غزہ پر حملے کی تیاریوں میں مزید تیزی لائی ہے۔