قونصلیٹ جنرل ایران آقا مہدی شارخی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام۔
حیدرآباد۔7/مارچ(سفیرنیوز/صدائےحسینی)قونصلیٹ جنرل ایران مقیم حیدرآباد آقا مہدی شارخی کی جانب سے آج قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران روڈ 7 بنجارا ہلز حیدرآباد میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں جناب عامر علی خاں(MLC)،مولانا سید تقی رضا عابدی صاحب،جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی،پروفیسر ڈاکٹر سید جہانگیر صاحب،قاری مولانا متین صاحب،مولانا سید ضیاء حسین جعفری صاحب،مولانا مرزا علمدار علی صاحب،مولانا محمد ابراہیمی صاحب،مولوی نقی موسوی صاحب،جناب کانگریس سینئر لیڈر ہادی علی صاحب کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر قونصلیٹ جنرل ایران مقیم حیدرآباد آقا مہدی شارخی نے حاضرین کو رمضان المبارک کی پُر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
قونصلیٹ جنرل ایران آقا مہدی شارخی کی جانب سے دعوت افطار
