مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں ایران کے سفیر محمد بروجردی نے جکارتہ میں اس ملک کے وزیر دفاع سجفری سجام الدین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں، فریقین نے عسکری تربیت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ڈرون کی تیاری سمیت مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے منصوبوں پر غور کیا۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے جلد ہی ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کا دورہ کرے گا۔