آئس کریم میں جما ہوا زہریلا سانپ، تصویر وائرل

تھائی لینڈ: وسطی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے اپنی خریدی گئی آئس کریم کے اندر ایک پورے سانپ کو جما ہوا پایا۔

تھائی لینڈ میں “بلیک بین” آئس کریم کی ایک مشہور قسم ہے، جو عام طور پر سڑکوں پر فروخت کی جاتی ہے۔ تصویر میں ایک کالا اور پیلا سانپ واضح طور پر جما ہوا نظر آیا، جس کا سر بھی صاف دکھائی دے رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا کہ یہ سنہری درخت کا سانپ (Chrysopelea ornata) ہو سکتا ہے، جو عام طور پر تھائی لینڈ کے اس خطے میں پایا جاتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا: “یہی وجہ ہے کہ میں عام طور پر اسٹریٹ فروشوں سے کھانے کی چیزیں نہیں خریدتا، یہ خوفناک ہے!”

https://www.facebook.com/aquaculture.crossbreed/posts/9471780152885889?ref=embed_post

دوسرے نے طنز کیا: “چلیں، اب آپ کو اپنی آئس کریم کے ساتھ اضافی پروٹین بھی مل گیا!”

تیسرے صارف نے تبصرہ کیا: “پہلا نوالہ شاید مزیدار لگے، لیکن دوسرا نوالہ سیدھا اسپتال پہنچا دے گا!”

سنہری درخت کا سانپ عام طور پر 70 سے 130 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے، مگر آئس کریم میں پایا جانے والا سانپ نسبتاً چھوٹا تھا، جس کی لمبائی 20 سے 40 سینٹی میٹر تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب خوراک میں خطرناک یا عجیب و غریب چیزیں پائی گئی ہوں۔

ممبئی میں ایک ڈاکٹر کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس نے آئس کریم خریدی اور اس میں انسانی انگلی برآمد ہوئی۔ ڈاکٹر نے آئس کریم کھاتے وقت ایک سخت چیز محسوس کی، جو بعد میں انسانی انگلی نکلی۔

کولکتہ میں ایک حاملہ خاتون کو میکڈونلڈ کے فرنچ فرائز میں تلی ہوئی چھپکلی ملی، جس کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *