نئی دہلی: کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تغلق لین کا نام بدل کر ’وِویکانند مارگ‘ رکھنے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے پاس نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔
ادت راج نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا، ’’بی جے پی لیڈران نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کر بھی کیا سکتے ہیں؟ اگر وہ ملک کے حالات بدلیں تو بڑی بات ہوگی۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا نام بدلنے سے ملک ترقی کرے گا؟ کیا اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا؟ انہیں انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی اور دیگر اہم مسائل پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ صرف نام بدلنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔‘‘