
جالنا، مہاراشٹر: مہاراشٹر کے جالنا ضلع کے انوا گاؤں میں ایک سفاکانہ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے پرانے تنازعہ کے باعث اپنے مخالف پر وحشیانہ تشدد کیا۔ یہ واقعہ 26 فروری کی رات پیش آیا۔
جھگڑا بڑھتے بڑھتے پرتشدد تصادم میں بدل گیا۔ حملے کے دوران ملزم نے ایک لوہے کی سلاخ کو چولہے میں گرم کیا اور متاثرہ شخص کے جسم کو بے رحمی سے جلا دیا۔ ملزم نے متاثرہ شخص کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا۔
یہ لرزہ خیز واقعہ ایک ویڈیو میں قید ہو گیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی تاحال مفرور ہے۔
پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔