
جئے پور (آئی اے این ایس) راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے منگل کے دن حکم دیا کہ پچھلی حکومت کے دور میں مدرسہ بورڈ اور مڈڈے میل اسکیم میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں مڈڈے میل اسکیم میں بے قاعدگیاں ہوئی تھیں۔ کووِڈ19 وباء کے دوران ماں باپ کے کھاتوں میں رقم کی منتقلی کے بجائے محکمہ تعلیم نے غذائی اشیاء تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔
محکمہ فینانس نے ماں باپ کے کھاتوں میں رقم کی منتقلی کا مشورہ دیا تھا۔ سی اے جی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مٹیرئیل پروکیورمنٹ ٹنڈر میں 1705 کروڑ کا اسکام ہوا۔
پچھلی حکومت کی تحقیقات منسوخ کی جاتی ہیں اور اب نئی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوں گی۔ مدرسہ بورڈ میں یونیفارم کی تقسیم میں کرپشن کی اچھی طرح تحقیقات ہوں گی۔