شمالی ریلوے نے پارسل اور سامان کی آمدنی میں تاریخی کارنامہ انجام دیا، 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے کہا کہ یہ کامیابی ریلوے کی بہترین سروس، قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم اور صارفین کی بڑھتی ہوئی اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فائل تصویر سوشل میڈیا

user

شمالی ریلوے نے پارسل اور سامان کی آمدنی میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے کہا کہ یہ کامیابی ریلوے کی بہترین سروس، قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم اور صارفین کی بڑھتی ہوئی اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔ شمالی ریلوے کی جانب سے سامان اور مسافرین کی سہولیات کے ساتھ ساتھ پارسل اور سامان (لگیج) کی خدمات کو بھی مسلسل بہتر کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ریلوے مستقبل میں بھی پارسل اور سامان کی خدمات کو مزید قابل رسائی اور آسان بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

واضح ہو کہ خصوصی پارسل ٹرینوں، ایس ایل آر اور وی پی کو لیز پر دینے کے انتظام اور پارسل کارگو ایکسپریس ٹرینوں (پی سی ای ٹی) اور جے پی پی-آر سی ایس کے خدمات کے ذریعہ ریلوے نے اس شعبے میں بہت زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔ شمالی ریلوے کی پارسل اور سامان سے کی گئی مکمل آمدنی کے تفصیل کی بات کی جائے تو شمالی ریلوے نے 151 خصوصی پارسل ٹرینیں چلائیں، جس سے 35.08 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ ریلوے کی 266 ایس ایل آر کو لیز پر دیا گیا، جس سے 134.46 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

علاوہ ازیں وی پی لیزنگ کے تحت 129.78 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی، جس میں دہلی ڈویژن کے ذریعہ 2 وی پی اور دیگر ریلوے کے 53 وی پی شامل ہیں۔ موجودہ وقت میں شمالی ریلوے سے 2 پی سی ای ٹی (آئی سی او ڈی/ پانی پت-یشونت پور اور پٹیل نگر-رویاپورم) چل رہی ہے، ان سے اب تک 29.95 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ شمالی ریلوے سے 2 جے پی پی پی ٹرینیں (آئی سی او ڈی/ یشونت پور اور حضرت نظام الدین-رینیگنٹا) چلائی جا رہی ہیں، جن سے 6.28 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *