معروف گلوکارہ کلپنا گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں

حیدرآباد: معروف گلوکارہ کلپنا اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ دو دن سے ان کے گھر کا دروازہ بند رہنے پر مقامی افرادکو شبہ ہوا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

 حیدرآباد کی کے پی ایچ بی پولیس موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں کَلپنا اپنے بیڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی تھیں۔

فوری طور پر انہیں نظام پیٹ روڈ پر واقع پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فی الحال وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ کلپنا، نظام پیٹ روڈ پر واقع ورٹیکس پری ولیج میں رہائش پذیر ہیں۔

مقامی افراد کو شبہ ہے کہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس معاملہ کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *