امریکہ نے انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ نے یمنی تنظیم انصاراللہ کو اپنی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

انہوں نے اس اقدام کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اہم وعدے کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ انصاراللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

روبیو نے دعوی کیا کہ حوثیوں کی کارروائیاں امریکی افواج اور عالمی بحری تجارتی نظام کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ 2023 سے اب تک، حوثیوں نے تجارتی جہازوں اور امریکی افواج پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *