دبئی میں سگنل توڑنے پر ڈرائیورس کو 50 ہزار درہم تک جرمانہ

[]

دبئی: دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے ہوں گے اور ریڈ سگنل توڑنے والے ڈرائیور کو 50 ہزار درہم تک جرمانہ اور 23 بلیک پوائنٹ دیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف المزروعی نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے لاپروا ڈرائیوروں پر ریاست دبئی کا 30 واں آرڈیننس لاگو کیا جائے گا جو ریڈ سنگل توڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اور دوسروں کی زندگی کو خطرات میں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 ماہ کے دوران ریڈ سگنل توڑنے سے 51 ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک اور 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اب ریڈ سگنل توڑنے والے ڈرائیوروں کو 50 ہزار درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ انہیں 23 بلیک ٹریفک پوائنٹ بھی دیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر دبئی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ سات ماہ کے دوران 13 ہزار 876 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جب کہ ریڈ سگنل توڑنے پر 855 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *