
لکھنو: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اتوار کے دن اپنے بھتیجہ آکاش آنند کو پارٹی کے سارے عہدوں سے ہٹادیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کے زندہ رہنے تک پارٹی میں کوئی بھی ان کا جانشین نہیں ہوگا۔
لکھنو میں سارے ملک کے بی ایس پی عہدیداروں کو اعلیٰ سطحی کی میٹنگ میں انہوں نے پارٹی قیادت میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا۔
بی ایس پی سربراہ نے اپنے بھائی آنند کمار اور رام جی گوتم کو نیشنل کوآرڈنیٹرس مقرر کیا جو ملک بھر میں پارٹی امور کے نگراں ہوں گے۔
سابق چیف منسٹر اترپردیش نے کہا کہ وہ زندہ رہنے تک پارٹی میں اپنے جانشین کا اعلان نہیں کریں گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے لئے پارٹی اور تحریک مقدم ہے اور رشتے بعد میں آتے ہیں۔