پنجاب کے شہر ترن تارن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

ترن تارن: پنجاب میں ترن تارن ضلع کے گاؤں پنڈوری گولا میں ہفتہ کی صبح ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

مرنے والوں میں ایک جوڑا اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت متاثرین سو رہے تھے۔

متاثرین کے لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ مکان کی چھت لکڑی کے بلوں سے بنی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلے کے گھسکنے کی وجہ سے چھت گرگئی۔

مرنے والوں میں سے چار کی شناخت گورویندر سنگھ، امرجیت کور، ایکو اور گرلال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر ترن تارن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *