کرناٹک ۔ ہوٹلس میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

بنگلور : کرناٹک میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں پلاسٹک کے استعمال کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریاستی وزیر صحت دنییش گنڈوراؤ جمعرات کو نے میڈیا سے بات کی۔

 

انہوں نے کہا “مجموعی طور پر 500 ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور سڑک کنارے  سے بندیوں پر فروخت کی جانے والی اڈلی کے نمونوں کو جانچ کیلئے بھجوایا گیا ہے۔ ان میں سے 35 جگہوں پر تیار ہونے والی اڈلیوں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر پائے گئے۔ اڈلی بنانے سربراہ کرنے والی ٹرے میں پلاسٹک شیٹس کا استعمال ہی اس کا سبب ہے۔

 

آئندہ ہوٹلوں میں کھانے کی اشیاء کی تیاری اور پیکنگ کے لیے پلاسٹک شیٹس کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اگر یہ ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ جرمانے اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے جلد احکام جاری کیے جائیں گے۔” ریاستی وزیر نے یہ بات بتائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *