فری اسٹائل ریسلنگ چمپئن شپ، ایران نے چمپئن شپ جیت لی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے البانیہ میں ہونے والی فری ریسلنگ چیمپئن شپ میں 4 سونے، 1چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

“موحامت مالو کپ” کے نام سے منعقدہ یہ بین الاقوامی ریسلنگ مقابلے البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں منعقد ہوئے۔

چمپئن شپ میں ایران کے علی مؤمنی، رحمان عموزاد، کامران قاسم پور اور امیرحسین زارع نے سونے جبکہ عرفان علیزاده نے چاندی اور یونس امامی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ٹورنامنٹ میں ایران نے 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ امریکہ 97 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جاپان 93 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *