اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا شروع کیا

غزہ: اسرائیلی افسران نے جمعرات کو حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے 600 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کو لے جانے والی بسیں وسطی مغربی کنارے میں واقع عفر جیل سے بیتونیہ کے علاقے میں ایک ریسپشن سینٹر کی جانب بڑھ رہی ہوئیں۔

حماس سے منسلک قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے ساتویں اور آٹھویں بیچ کو ملادیا گیا ہے۔ جس سے کل تعداد 642 ہوگئی ہے۔

یہ رہائی مصر اور قطر کے درمیان امریکی تعاون سے طے پانے والے معاہدے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے۔ حماس نے اس رہائی کو جنگ بندی کے انتظامات کے تحت اب تک کی سب سے بڑی رہائی قرار دیا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم فلسطینی عوام کی ساتویں اور آٹھویں کھیپ کے قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ایک کامیابی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو جنگ بندی معاہدے کے انتظامات کے تحت اب تک کی سب سے بڑی رہائی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *