حیدرآباد ۔ ماں باپ کے جھگڑوں سے تنگ آکر بیٹی نے گھر چھوڑ دیا

حیدرآباد ۔ ماں باپ کے جھگڑوں سے تنگ آکر بیٹی نے گھر چھوڑ دیا

حیدرآباد ۔ شہر کے نریڈمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر 22 سالہ بیٹی گھر سے چلی گئی۔ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سیدولو کے مطابق ویویکانند پورم کے رہنے والے جمی موہنتا اور پریدیپ کمار شوہر بیوی ہیں اور ان کی 22 سالہ بیٹی ساگوریکا موہنتا ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ گھر میں والدین کے روزانہ جھگڑوں کی وجہ سے بیٹی ساگوریکا شدید ذہنی تناو کا شکار ہو گئی تھی۔ اس ذہنی تناؤ کے باعث وہ منگل کے روز صبح 6 بجے اپنے گھر سے نکل گئی۔ خاندان کے افراد نے اپنی رشتہ داروں کے گھروں میں جا کر بیٹی کو تلاش کیا لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

 

اس کے بعد خاندان کے افراد نے چہارشنبہ کے روز پولیس کو شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *