
دہلی: چنڈی گڑھ سے تعلق رکھنے والے کرن کوشل نہ صرف ویراٹ کوہلی کے مداح ہیں بلکہ ان کا انداز، فٹنس اور جوش و جذبہ بھی حیران کن حد تک ویراٹ سے مشابہت رکھتا ہے۔ ان کی تصاویر دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ ہوجاتا ہے۔
کرن کوشل پیشہ سے ایک سافٹ ویر انجینئر ہیں اور 19 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں پیدا ہونے والے کرن مارچ میں 40 سال کے ہو جائیں گے، لیکن انہوں نے اپنی فٹنس کو ویراٹ کوہلی کی طرح بہترین انداز میں برقرار رکھا ہے۔
کرن کوشل، ویراٹ کوہلی کے بڑے مداح ہیں اور نہ صرف ان کے ہر میچ کو پوری شدت سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کی طرح زندگی گزارنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ویراٹ کا پورٹریٹ ٹیٹو کی صورت میں اپنے بازو پر بنوایا۔
کرن کوشل نے 2015 سے 2021 کے درمیان تین سال بوسٹن (امریکہ) اور تین سال دبئی (یو اے ای) میں گزارے، لیکن جب وہ 2021 میں ہندوستان واپس آئے تو انہوں نے ویراٹ کوہلی جیسا روپ اختیار کر لیا، جو آج ان کی منفرد پہچان بن چکا ہے۔ ان کے انداز اور فٹنس نے انہیں سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبولیت دی ہے۔
کرن کوشل انسٹاگرام پر kk_traveller__ کے نام سے معروف ہیں۔