ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر نہیں ملیں گی ’سائیکو ٹراپک‘ ادویات، مرکز نے ریاستوں کو دیا حکم

نشے کی لت سے نجات دلانے کی مہم کے تحت ملک میں ’سائیکو ٹراپک‘ ادویات کے غیر قانونی استعمال کو کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو سخت قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

نشے کی لت سے نجات دلانے کی مہم کے تحت ملک میں ’سائیکو ٹراپک‘ ادویات کے غیر قانونی استعمال کو کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو سخت قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ مرکزی ہیلتھ سکریٹری پونیا سلیلا شریواستو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر ان ادویات کی فروخت نہیں ہونی چاہیے۔ معیاری ادویات کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری معیار کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے تمام ریاستوں کو مل کر سخت اقدام کرنے چاہئیں۔

تمام ریاستوں کے ڈرگ ریگولیٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے کہا کہ ’’ملک میں صرف معیاری اور موثر ادویات ہی استعمال میں رہنی چاہئیں۔ اس کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری معیارات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ میٹنگ کے دوران پونیا سلیلا شریواستو نے ریاستی ڈرگ ریگولیٹرز کو حکم دیا ہے کہ ادویات صرف نسخوں کے ذریعے ہی فروخت کی جائیں تاکہ نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ یا دیگر غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال نہ کی جا سکے۔ اسی درمیان افسران نے انہیں جانکاری دی کہ 905 ادویات بنانے اور ٹیسٹنگ فرموں کی تحقیقات کے بعد اب تک 694 کارروائیاں کی گئی ہیں۔

دریں اثنا ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے پین کِلرز (درد کش ادویات) ٹیپینٹاڈول اور کیریسوپروڈول کے تمام مجموعوں کی تیاری اور برآمد پر پابندی عائد کر نے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان ادویات کی غیر منظور شدہ امتزاج کو ممبئی میں واقع ایک فرم کے ذریعہ مغربی افریقی ممالک کو برآمد کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے وہاں اوپیئڈ بحران پیدا ہو گیا تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *