امریکہ کے ساتھ ایک نیا سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، عراقی وزیر دفاع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر دفاع سبط العباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایک نیا سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے۔

 انہوں نے ترکی کے ساتھ سکیورٹی اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کے بارے میں بھی بات کی۔

 العباسی نے کہا کہ 130 شامی فوجی عراق کے ایک سکیورٹی مرکز میں موجود ہیں اور بغداد نے ان کے قیام یا واپسی کی منظوری دے دی ہے، تاہم وہ اس وقت قانونی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک شام کی وزارت دفاع سے کوئی باضابطہ مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ 

عراق کے وزیر دفاع نے شام میں سکیورٹی مسائل کے پیش نظر بغداد کے حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

  انہوں نے الہول کیمپ اور ایس ڈی ایف کے زیر انتظام جیلوں کو عراق کے سکیورٹی خدشات کا سبب قرار دیا۔ 

عباسی نے داعش کے خلاف جنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ داعش اب بھی عراق میں موجود ہے اور انبار، کرکوک اور الحضر میں گروہوں کی شکل میں کاروائیاں کر رہی ہے۔ 

انہوں نے  کہا کہ عراقی فوج کو جدید ہتھیاروں سے مسلح کرنے کے سلسلے میں واشنگٹن نے کوئی شرط یا ریڈلائن مقرر نہیں کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *