مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تینوں مسلح افواج نے ذوالفقار مشقوں کے دوران پہلے مشترکہ میزائل آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو بحر ہند میں کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ایران کی ذوالفقار مشق 2025ء کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے کہا کہ آج صبح بحریہ کے میزائل یونٹ نے کروزمیزائل سے شمالی بحر ہند کے پانیوں میں ایک مشکل ہدف کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا۔
جنرل علی رضا نے مسلح افواج کے اس مشترکہ آپریشن کو ملک کے “اتحاد اور طاقت” کی ٹھوس علامت اور دشمن کے لئے واضح پیغام قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہ ایران کی بہادر مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور آج کا یہ مشترکہ آپریشن اس کا واضح اظہار تھا۔