تہران اور ایروان کے تعلقات بہتری کی سمت بڑھ رہے ہیں، ایرانی عہدیدار

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران صدر کے معاون برائے سیاسی امور مہدی سنائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ تہران میں آرمینیا کے سفیر مسٹر گریگور ہاکوپیان سے ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبون میں دوطرفہ تعاون سمیت جنوبی قفقاز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں ایریوان کی سفارت کاری میں کثیر الجہتی کا عنصر دیکھنے کو مل رہا ہے اور تہران اور ایروان کے تعلقات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

سنائی نے کہا کہ ملاقات میں جنوبی قفقاز کے استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لئے مشترکہ تعاون پر زور دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *