
حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طلباء ایک اہم اطلاع تلنگانہ میں آج شام سے شروع ہونے والی EAPCET 2025 کے درخواست فارم داخل کرنے کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔
بی ٹیک، بی فارمیسی، اور بی ایس سی ایگریکلچر کورسز میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے تلنگانہ EAPCET 2025 کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا عمل اب یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ اس بات کا اعلان امتحان کے کنوینر ڈین کمار نے ایک بیان میں کیا۔
پہلے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، درخواست فارم منگل کی شام 4:45 بجے سے قبول کیے جانے والے تھے لیکن اب یکم مارچ (ہفتہ) سے یہ عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام نے اس تبدیلی کو EAPCET کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔