[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حرم مبارک امام حسین (ع) کے مشیر فاضل عوز نے کہا: اس سال ہم زائرین کی تعداد میں اس حد تک اضافہ دیکھیں گے کہ تمام مذہبی اور مقدس شہروں جیسے کربلا، نجف، کاظمین اور سامرہ زائرین کی بھیڑ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہر سال زائرین اربعین حسینی کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس سال ہم پچھلے سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ زائرین کی تعداد کا مشاہدہ کریں گے۔
فاضل عوز نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام، صوبائی انتظامیہ اور عوامی خدمات کے محکموں کی طرف سے بہت زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور ہم نے ٹریفک کی ہموار روانی اور خدمت رسانی کی کامیابی میں زائرین کی سڑک کی صفائی کے ذریعے شرکت اور تعاون کا مشاہدہ کیا ہے۔