
حیدرآباد ۔ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیئر آفیسر (DMWO) نے 24 فروری 2025 کو سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مومن روشن ضمیر، ایڈوکیٹ کو حیدرآباد ڈسٹرکٹ وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا۔
اس موقع پر مومن روشن ضمیر نے اپنی دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئےپونم پربھاکر وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر، انچارج وزیر حیدرآباد اور پونم اشوک گوڑ چیئرمین، لیگل سیل ٹی پی سی سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد اور بھروسہ کیا۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری، خلوص اور محنت سے نبھائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ وقف جائیدادوں کے تحفظ، ان پر ناجائز قبضوں کو روکنے اور ان کے قانونی استعمال کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی افسران اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقف جائیدادوں کی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، وہ ان کے مکمل تحفظ اور فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، تاکہ یہ موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔