تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ امتحان کے ہال ٹکٹس پر کیوآرکوڈ

حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے 5 مارچ سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ہال ٹکٹس جاری کردیئے ہیں۔

بورڈ کے سکریٹری ایس کرشنا آدتیہ نے کہا کہ پہلے اور دوسرے سال کے طلباء کے لیے ہال ٹکٹس آن لائن دستیاب کروائے گئے ہیں۔

کرشنا آدتیہ نے کہا کہ ایک نئی پہل میں، اس سال ہال ٹکٹس میں کیوآرکوڈ شامل کیاگیا ہے تاکہ طلباء کو آسانی کے ساتھ ان کے امتحانی مراکز کا پتہ لگانے میں مدد ملے۔طلباء اپنے ہال ٹکٹ اپنے متعلقہ کالج کے پرنسپل سے حاصل کر سکتے ہیں۔

طلباء کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لنک کے ساتھ ایک ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا۔

ہال ٹکٹس میں کسی بھی ضروری تصحیح کو کالج کے پرنسپل کے ذریعہ بورڈ کی توجہ دلائی جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *