
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے ایم ایل اے کوٹہ کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے تلنگانہ میں کونسل کی 5 نشستیں خالی ہورہی ہیں
۔ 3 مارچ کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ 10 مارچ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 11 مارچ کو پرچوں کی جانچ ہوگی۔ 13 مارچ نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 20 مارچ کو 9 بجے دن تا 4 بجے شام ووٹوں کی گنتی ہوگی اور 5 بجے شام نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
تلنگانہ میں محمد محمود علی، ستیہ وتی راٹھوڑ، ایس سبھاش ریڈی، ای ملیشم، اور مرزا ریاض الحسن آفندی مجلس کی مدت 29 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔