اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی سمیت عام آدمی پارٹی کے 22 اراکین نے بھی اس اجلاس کے دوران حلف لیا۔ اس سے قبل بی جے پی کے رکن اسمبلی اروندر سنگھ لولی نے بطور پروٹیم اسپیکر حلف اٹھایا تھا۔ انہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے راج نواس میں حلف دلایا۔
دہلی اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس تین دنوں تک جاری رہے گا۔ اجلاس کا آغاز اروندر سنگھ لولی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لینے کے ساتھ ہوا۔