نیویارک سے دہلی کی پرواز کو روم لے جایا گیا، بم ہونے کی دھمکی

روم کے ہوائی اڈے پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ یورپی ایئر ٹریفک کنٹرول کو بھی مکمل الرٹ پر رکھا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

نیویارک، امریکہ سے دہلی آنے والی فلائٹ کو اچانک روم کی طرف موڑ دیا گیا ۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرواز کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ یہ پرواز امریکن ایئرلائنز کی ہے۔ امریکن ایئر لائنز کی پرواز AA292 کو بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی طور پر روم کے فیو مسینو ہوائی اڈے کی طرف موڑنا پڑا۔

عملے کے ارکان کو طیارے میں دھماکہ خیز مواد کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد بین الاقوامی ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق فوری کارروائی کی گئی۔ ریڈار ٹریکنگ سروس کے مطابق، طیارے نے بحیرہ روم کے اوپر اپنا راستہ اچانک تبدیل کیا اور ہنگامی لینڈنگ کے لیے روم کی طرف بڑھ گیا۔

اطالوی حکام بشمول روم ایمرجنسی رسپانس ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے ہائی ایلرٹ موڈ میں ہیں۔ طیارے کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ یورپی ایئر ٹریفک کنٹرول کو بھی مکمل ایلرٹ پر رکھا گیا ہے۔ یوکے نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ پرواز کو بم کی دھمکی ملی ہے۔ بیان میں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

امریکن ایئرلائنز کے ترجمان نے کہا، “امریکن ایئر لائنز کی نیویارک سے دہلی جانے والی پرواز AA292 کو طیارے میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کے پیش نظر روم کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ فی الحال طیارے میں کسی زخمی یا خلل کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے مسافروں کے صبر اور تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *