
حیدرآباد: حیدرآباد کے رامنتاپور میں ایک شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ اس کے والدین کی شکایت پر اپل پولیس نے مقدمہ درج کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
سوریا پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والی منیشا اور اسی ضلع کے سمپت نامی نوجوان نے بزرگوں کی مخالفت کرتے ہوئے گزشتہ سال محبت کی شادی کی۔ بعد ازاں وہ رامنتاپور آگئے اور کرائے کے مکان میں رہنے لگے۔
منیشا کے والدین کو کل رات اس وقت فون آیا کہ ان کی بیٹی کی موت ہو گئی ہے۔
پولیس نے گھر میں مشتبہ حالات میں فوت ہونے والی خاتون کی لاش کو گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔
منیشا کے والدین نے الزام لگایا کہ سمپت اور اس کے گھر والے کچھ عرصہ سے ان کی بیٹی کو جہیز کے لیے ہراساں کر رہے تھے۔