
حیدرآباد: تلنگانہ میں 8 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت نے احکامات جاری کردیئے، جس کے مطابق وشوا پرساد کو حیدرآباد کرائمس کا ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
جوئیل ڈیوس کو حیدرآباد ٹریفک کا جوائنٹ کمشنر بنایا گیا ہے، جبکہ گجاراؤ بھوپال کو سائبر آباد ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نوین کمار کو سی آئی ڈی ایس پی، سریکانت کو گورنر کا اے ڈی سی، راتھ ریڈی کو سی آئی ڈی اے ڈی سی، سریدھر کو انٹلی جنس ایس پی اور چیتنیا کمار کو حیدرآباد ایس بی ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات جاری کئے۔