مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے جو عہد کیا تھا، اس پر قائم ہیں۔
عربی اور فارسی زبانوں میں جاری ہونے والے اس پیغام میں صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنانی قوم کو اپنے بہادر مجاہدین مخصوصا شہید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین پر فخر ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ مقاومت کے قائدین اپنے عہد پر قائم رہے اور شہادت تک امت کا دفاع کیا۔