’معدنیات دو ورنہ اسٹارلنک نہیں ملے گا‘، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین کو کیا متنبہ

یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا روس-یوکرین کی جنگ میں امریکہ بھی کودے گا؟ کیونکہ امریکہ کی جو شرطیں ہیں اسے اگر یوکرین نے نہیں مانا تو امریکہ کا قدم دیکھنے لائق ہوگا۔

 ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
user

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لگاتار یوکرین کے لیے مشکلیں پیدا کر رہے ہیں۔ انھوں نے ایک تازہ بیان میں یوکرینی صدر زیلینسکی کو تنبیہ کرتے ہوئے ’ریئر ارتھ منرلس‘ یعنی معدنیات کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معدنیات دو ورنہ اسٹارلنک نہیں ملے گا۔ زیلینسکی کے ساتھ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ کی بات چیت کے دوران یہ تنبیہ دی گئی۔

دراصل زیلینسکی نے 500 بلین ڈالرس کے معدنیات سستے میں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن بعد میں یوکرین اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ گیا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ یوکرین میں جو اربوں روپے پر مشتمل معدنیات کا ذخیرہ ہے، کیا اس پر امریکہ قبضہ کرے گا۔ ایک سوال یہ بھی اٹھنے لگا ہے کہ کیا روس-یوکرین کی جنگ میں امریکہ بھی کودے گا؟ کیونکہ امریکہ کی جو شرطیں ہیں، اسے اگر یوکرین نے نہیں مانا تو امریکہ کا قدم دیکھنے لائق ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے ڈونباس، لوہانسک، ڈونیسک میں 60 فیصد معدنیات ہیں۔ 40 فیصد معدنیات کا ذخیرہ وسطی اور مغربی یوکرین میں ہے۔ لیز پروگرام کے تحت ان علاقوں میں امریکہ کا قبضہ ممکن ہے۔ امریکہ کا قبضہ دکھانے پر روسی فوج کو یہاں سے ہٹانا ہوگا۔ اسے جگہ خالی کرنی ہوگی۔ ایسی حالت میں روس اور امریکہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

توجہ طلب بات یہ ہے کہ کچھ دن قبل بھی ٹرمپ کی طرف سے معدنیات کا تذکرہ کیا گیا تھا، لیکن اب وہ اس معاملے پر بہت سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ ویسے بھی تصور یہی کیا جاتا ہے کہ امریکہ مفت میں کچھ بھی نہیں کرتا۔ گزشتہ تین سالوں سے امریکہ جو یوکرین کو اسلحے دے رہا تھا، اس کے پیچھے بھی مقصد کارفرما تھا۔ اس کی نظر یوکرین کے معدنیاتی ذخیرہ پر تھی۔ ایک میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے ’بلیک راک‘ نام کی کمپنی کو یوکرین کی بڑی زمین دی گئی، کیونکہ یوکرین کی زمین بہت زرخیز ہے، لیکن امریکہ کی اصل نظر یوکرین میں موجود ریئر ارتھ منرلس پر تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کوئلہ اور لوہا کے علاوہ یوکرین کے پاس وافر مقدار میں ریئر ارتھ منرلس ہیں، جو آنے والے وقت میں نئی ٹیکنالوجی کے لیے سیمی کنڈکٹر یا دیگر چیزوں میں استعمال کرنے لائق ہے۔ اس کے تعلق سے زیلینسکی نے گزشتہ سال ستمبر ماہ میں ٹرمپ سے وعدہ بھی کیا تھا کہ امریکہ کو دے دوں گا، اب وہ اپنے اس وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اسی لیے امریکہ نے صاف طور پر دھمکی دے ڈالی ہے کہ یوکرین کو معدنیات دینے ہی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *