
ابوظہبی: دبئی میں ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کو دوسرے بچی کی پیدائش پر اتنے پرتعیش تحائف دئے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ اس شاندار لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ جوڑا اپنی خوشیوں کا اظہار کر رہا ہے۔
دوسری بار ماں بننے والی ملائکہ راجہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے دکھایا کہ ان کے شوہر نے انہیں کون سے قیمتی تحائف دئے ہیں۔ ویڈیو میں ملائکہ نے اپنی گلابی رنگ کی مرسڈیز بینز جی ویگن، 2 ملین ڈالر مالیت کا نیا گھر، ڈیزائنر بیگز اور بیش قیمت زیورات کی جھلک دکھائی۔
ملائکہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں:
- گلابی رنگ کی کسٹمائزڈ مرسڈیز بینز جی ویگن تحفے میں دی۔
- 2 ملین ڈالر مالیت کا گھر دیا۔
- 8 ڈیزائنر بیگز (جن کی مالیت 100,000 ڈالر ہے) تحفے میں ملے۔
- 80,000 ڈالر کا قیمتی بریسلٹ بھی ملا۔
- روزانہ 10,000 ڈالر مالش کے لیے مختص کیے گئے۔
- نومولود بیٹی کے کپڑوں کے لیے ہر ماہ 50,000 ڈالر دیے جائیں گے۔
- بیٹی کو 200,000 ڈالر کا ٹینس بریسلٹ اور 70,000 ڈالر کے سونے کے زیورات بھی دیے گئے۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر زبردست مقبولیت حاصل کر رہی ہے، جسے اب تک 15 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور 5 لاکھ سے زیادہ لوگ اسے پسند کر چکے ہیں۔ صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے مذاق میں کہا، “یہ سب دیکھنے کے بعد میری ریکوری کے لیے ایک لاکھ ڈالر چاہیے۔” ایک خاتون نے تبصرہ کیا، “جب میں ماں بنی تو میرے شوہر نے بس میرے لیے آلو چھیل دیے تھے!”
یہ حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لوگ اس شاہانہ طرزِ زندگی پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔