ہندوستانی کرکٹر یزویندر چہل اور دھنشری ورما کی شادی کا اختتام، علیحدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی ؟

ممبئی: ہندوستانی کرکٹر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں باضابطہ طور پر الگ ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کر رہی تھیں، لیکن اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق، چہل اور دھنشری نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ عدالتی کارروائی کے دوران دونوں عدالت میں موجود تھے، اور دھنشری کے وکیل کا کہنا ہے کہ قانونی عمل اب بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق، طلاق کے مقدمہ کی سماعت کے دوران جج نے جوڑے کو 45 منٹ کی کاؤنسلنگ سیشن میں شرکت کرنے کی ہدایت دی۔ سماعت کے دوران جب طلاق کی وجہ پوچھی گئی تو دونوں نے “ناموافقت” (Compatibility) کو بنیادی وجہ قرار دیا۔

عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد، جج نے باضابطہ طور پر طلاق کو منظور کر لیا اور دونوں کو قانونی طور پر الگ کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ جمعرات کو شام 4:30 بجے باندرا فیملی کورٹ میں سنایا گیا۔ عدالت جانے سے پہلے، چہل اور دھنشری نے انسٹاگرام پر کچھ پراسرار پوسٹس شیئر کیں، جن میں دونوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

“خدا نے مجھ پر بے شمار بار رحم کیا، جس کا شاید مجھے کبھی اندازہ بھی نہ ہو۔ اے خدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے تیرا شکر گزار ہوں، حتیٰ کہ جب مجھے اس کا علم بھی نہیں تھا۔ آمین!”

“خدا ہماری آزمائشوں کو برکت میں بدل دیتا ہے۔ اگر آپ کسی بات کو لے کر پریشان ہیں تو دعا کریں اور اپنی تمام فکریں خدا کے سپرد کر دیں، کیونکہ وہ سب کچھ ہماری بہتری کے لیے کرتا ہے۔”

جنوری 2024 میں، چہل اور دھنشری نے اپنی علیحدگی کی خبروں کو محض افواہ قرار دیا تھا۔ تاہم، اب قانونی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور دونوں باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے الگ ہو چکے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ یوزویندر چہل اور دھنشری ورما کی شادی 2021 میں ہوئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *