سید حسن نصر اللہ امت مسلمہ کے لئے عزت و سربلندی کے پیامبر تھے، امام جمعہ تہران

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے اپنے خطبوں میں کہا کہ مزاحمت کے عظیم رہنما اور حزب اللہ کے طاقتور کمانڈر کی شاندار تشییع جنازہ نزدیک ہے۔ شہید مقاومت، اسلامی انقلاب اور مسلمانوں کے طاقتور بازو اور مزاحمت کے محور کے طور پر، نمایاں خصوصیات کے حامل تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سید مقاومت ملت اسلامیہ کے لئے عزت  و سربلندی کے پیامبر تھے، ایک ایسی نمایاں شخصیت جس نے تنازعات کے حل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

ابو ترابی فرد نے کہا کہ شہید نصر اللہ ایک ذہین اور بے بدیل انسان تھے جنہوں نے کئی دہائیوں تک حزب اللہ کی قیادت کرتے ہوئے عالم اسلام میں ایک اتحاد کی راہ ہموار کی اور مزاحمتی محور کی صفوں کو مضبوط کیا۔

مغربی میڈیا نے حریف طاقتوں کو بغیر کسی فوجی تنازعے کے زیر کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

انہوں نے مغربی ذرائع ابلاغ کی تسلط پسندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی میڈیا ایمپائر نے ان فکری، مذہبی اور قومی ثقافتی اقدار کو نشانہ بنایا ہے جو مغرب کی غلامی کے خلاف قوموں کے اجتماعی استقلال پر زور دیتے ہیں

سوشل میڈیا اور نئے ذرائع ابلاغ رائے عامہ کو کنٹرول کرنے کے ہتھیار ہیں۔

امام جمعہ تہران نے کہا کہ سوشل میڈیا اور نئے ذرائع ابلاغ نے استعماری طاقتوں کے ثقافتی اور سیاسی تسلط کو برقرار رکھنے کے لئے فوجی قوتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ رائے عامہ پر غلبہ پانے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکے ہیں۔

امریکہ ایران کے خلاف جاری نرم جنگ میں نفسیاتی حربے استعمال کر رہا ہے

 انہوں نے کہا کہ دشمن نرم جنگ میں  جھوٹے بیانئے تراش کر ایران کے  قومی اعتماد اور ملکی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر امریکہ ایران کے خلاف جاری سافٹ وار میں نفسیاتی حربے استعمال کر رہا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اسے شکست اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *