بوتسوانا میں موسلادھار بارش کے سبب اسکول بند

گبرون: بوتسوانا میں شدید بارش کے سبب طلباء کی آمدورفت میں خلل پڑنے کی وجہ سے اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

بچوں کی بہبود اور بنیادی تعلیم کے وزیر نونو کگافیلہ موکوکا نے بدھ کے روز کہا کہ شدید بارشوں سے زیادہ تر سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں اور ان میں سے کچھ کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے طلبا اسکول آنے اور جانے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عارضی بند کا یہ حکم 20 فروری سے 24 فروری تک نافذ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھی جائے گی اور مزید معلومات اگلے ہفتے دی جائیں گی۔

بوتسوانا میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر حصوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آ گیا ہے۔

موجودہ بارش اس پورے ہفتے اور ممکنہ طور پر فروری کے آخر تک جاری رہنے کی امید ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہونے کی امکان ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *