نئی دہلی: دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے حلف لینے سے قبل سخت لہجہ اپناتے ہوئے سابق حکومت پر شدید تنقید کی اور اس کے خلاف شفافیت کو یقینی بنانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا، ’’جو حکومت گزشتہ 12 سال سے دہلی میں اقتدار میں تھی، اسے عوام کو ہر پیسے کا حساب دینا ہوگا۔‘‘
ریکھا گپتا نے اپنی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا، “ہم نے جو بھی کمٹمنٹ کیے ہیں، انہیں وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ دہلی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمارے تمام 48 ایم ایل اے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق ٹیم مودی کے طور پر کام کریں گے۔”