جونپور میں سڑک حادثات میں 8 افراد ہلاک، 33 زخمی

جونپور: اتر پردیش میں جونپور ضلع کے بدلا پور علاقے میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں آٹھ عقیدت مندوں کی موت اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ جونپور سے اجودھیا کے لیے عقیدت مندوں کو لے جانے والی ایک کار کل رات تقریباً 1.30 بجے سروکھن پور انڈر پاس کے اوپر وارانسی لکھنؤ ہائی وے پر ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں زخمی 11 لوگوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بدلاپور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے پانچ کو مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔

دیگر چھ لوگوں کو سی ایچ سی بدلاپور سے ضلع اسپتال جونپور ریفر کیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں کانتی دیوی (60) اور نتیش کمار (20) کی شناخت کی جاچکی ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد جھارکھنڈ کے رہنے والے ہیں۔

اس حادثے کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد صبح تین بجے ایک ٹرک ٹریلر نے وارانسی سے اجودھیا جا رہی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

بس میں سوار تقریباً 50 مسافروں میں سے ڈرائیور مونو سنگھ، جو سلطان پوری، دہلی کے رہنے والے تھے، دو خواتین کے ساتھ سی ایس سی بدلاپور میں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔

بس میں سوار 27 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سی ایس سی بدلاپور سے صدر اسپتال جونپور ریفر کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں رادھا دیوی، گیتانجلی، تارا، کملیش، مانسا، ہریش چندر، مینا دیوی، ببلی، سبھاش، دنیش، رنجیت، دنیش کمار چوبے، کویتا، ہریش چندر، بھگوان سنگھ، مایاوتی، پریم چند، کشوری لال، لکشمی، سریش، سوشیلا دیوی، سرسوتی دیوی، آشیش، شکنتلا، رام وتی اور گیتا شامل ہیں تمام دہلی کے رہنے والے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چند اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *