بدھ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 2.2 ڈگری زیادہ ہے۔ وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ وہیں دہلی میں آلودگی کی سطح بھی باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی کا ایئر کوالیٹی (اے کیو آئی) 209 درج کیا گیا جو ‘خراب زمرے’ میں آتا ہے۔
اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شاہجہاں پور، بدایوں، لکھیم پور کھیری، سیتاپور اور ہردوئی سمیت کئی ضلعوں میں بجلی چمکنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں راجستھان میں بھی ویسٹرن ڈسٹربینس کے فعال ہونے سے جئے پور، کوٹا، بیکانیر، بھرت پور اور جودھپور سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔