
حیدرآباد (آئی اے این ایس) شہر حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پھیپھڑوں سے کامیابی کے ساتھ پن کے کیاپ کو نکال لیا۔ یہ پن کا کیاپ اتفاقی طور پر ایک 21سالہ نوجوان کے منہ میں چلا گیا تھا۔
کریم نگر کا 21سالہ نوجوان مسلسل کھانسی اور ناقابل بیان وزن میں کمی کی شکایت پر ہاسپٹل سے رجوع ہوا۔ کنسلٹنٹ کلینکل اینڈ انٹرو نیشنل پلموجسٹ کیمس ہاسپٹل ڈاکٹر سوبھا کرنا ڈیلا کے مطابق گزشتہ 10دنوں کے دوران اس نوجوان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ اسے سونے میں بھی شدید تکلیف ہوتی تھی۔
جب مریض، دواخانہ پہونچا تب ہم نے اس کا سٹی اسکان کرایا جس میں ہمیں پھیپھڑوں کے اندر گانٹھ کی طرح ڈھانچہ دکھائی دیا تب ہم نے پہلے یہ اندازہ لگالیا کہ اسی چیز کے سبب مریض کو مسلسل کھانسی ہورہی ہے۔ طریقہ کار کے دوران ہم اس چیز کا پتہ لگایا دراصل یہ پن کا ایک کیاپ ہے جو پھیپھڑوں میں پھنسا ہوا پایا گیا۔
اس دوران ہم نے مریض کے بڑے بھائی سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ آیا اس نوجوان نے ایام بچپن میں کوئی چیز نگل لی تھی؟۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ5 سال کی عمر میں ان کے بھائی نے اتفاقاً پن کا کیا پ نگل لیا تھا۔ اس وقت ہم اسے ایک مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے۔
ڈاکٹر نے بعد معائنہ کہا تھا کہ سب کچھ نارمل ہے اور یہ سمجھا گیا کہ یہ چیز، جسم کے باہر نکل گئی۔ ڈاکٹر ناڈیلا نے بتایا کہ فلسیکز یبل برانکواسکوپی کے ذریعہ 3گھنٹوں کی مشقت کے بعد اس پن کے کیاپ کو نکال لیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس چیز کے اطراف لمف نوڈس کے بڑھے ٹشو اور عفلات کو بڑی احتیاط کے ساتھ نکال لیا۔
ایک بار اطراف کے ایریا کی صفائی کرنے کے بعد ہم نے پن کے کیاپ کو کامیابی کے ساتھ باہر نکال لیا۔ طویل عرصہ سے بیرونی چیز کی موجودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کو نقصان پہونچا مگر اینٹی بائیوٹیک دواوں کے علاج سے اس نقصان کی بھرپائی کی جائے گی۔
اب مریض، مکمل طور پر صحت یاب ہے۔ ڈاکٹر ناڈیلا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے اس طرح کے معاملوں میں بروقت طبی مداخلت کی اہمیت پر زور دیا۔ اگر طویل عرصہ تک بیرونی چیز جسم کے اندر رہتی ہے تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔