آتشی نے جمعرات کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران دہلی کی خواتین سے وعدہ کیا تھا کہ کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں انہیں 2500 روپے ماہانہ دینے کی اسکیم کو منظوری دی جائے گی لیکن آج بی جے پی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جو عوام کے ساتھ ایک بڑا دھوکہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی آج صبح اس وعدے کو دہرایا تھا کہ پہلی کابینہ میٹنگ میں خواتین کے لیے 2500 روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ آتشی نے کہا کہ ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی ریکھا گپتا نے خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔